ساحل آن لائن - سچائی کا آیئنہ

Header
collapse
...
Home / ساحلی خبریں / انڈیا ٹوڈے نے کیا انکشاف، وجے مالیا نے آئی پی ایل ٹیم میں بینک لون کا استعمال کیا 

انڈیا ٹوڈے نے کیا انکشاف، وجے مالیا نے آئی پی ایل ٹیم میں بینک لون کا استعمال کیا 

Wed, 14 Jun 2017 11:38:00    S.O. News Service

نئی دہلی ، 13؍جون(ایس او نیوز؍آئی این ایس انڈیا )شراب کاروباری اور بینک ڈیفالٹر وجے مالیا کو لے کر بڑا انکشاف ہوا ہے۔انڈیا ٹوڈے کو ملی خصوصی معلومات میں پتہ چلا ہے کہ مالیا نے بینک لون کا غلط استعمال کیا، وہیں مالیا کو ہندوستان لانے کے معاملے پر آج برطانیہ کی عدالت میں سماعت ہونی ہے۔یونائیٹڈ اسپرٹس لمیٹڈ کے سرور سے ملے ای میل سے انکشاف ہوا ہے کہ مالیا اور ان کے ساتھیوں نے اسٹیٹ بینک آف انڈیا سے لیا گیا پیسہ اپنی آئی پی ایل ٹیم اور دوسرے کاموں پر خرچ کیا، ای میل سے پتہ چلا ہے کہ ایس بی آئی حکام نے وجے مالیا کو لون کا غلط استعمال نہ کرنے کی مخالفت کی تھی، بینک کی مخالفت کے باوجود مالیا اور ان کے قریبی لوگوں نے لون کے پیسے کا استعمال آئی پی ایل کی ٹیم رائل چیلنجرز بنگلور اور دوسری جگہ کیا۔دراصل وجے مالیا کی کنگ فشر ایئر لائنز کے دیوالیہ ہونے کے بعد وجے مالیا نے ایس بی آئی سے لون لیا، بینک نے اپریل 2008میں کنگ فشر ایئر لائنس کے لیے 500کروڑ کا لون پاس کر دیا۔اسی سال وجے مالیا نے آئی پی ایل میں بازی کھیلی، مالیا نے رائل چیلنجرز بنگلور کے نام سے اپنی ٹیم بنائی اور اس ٹیم پر 476کروڑ روپے خرچ کیا۔اس سے کچھ دن پہلے ہی مالیا نے اقتصادی حالات خراب ہونے کے باوجود دکن ایئر لائنز کا شیئر خریدا اور اس پرقبضہ کرلیا ۔بتایا جا رہا ہے کہ مالیا نے کنگ فشر کی حالت بہتر بنانے کے نام پر جو قرض لیاتھا، اس کا استعمال آئی پی ایل ٹیم کے لیے کیا، جس کی وجہ سے کنگ فشر ایئر لائنس پر اقتصادی بحران آیا اور کمپنی دیوالیہ ہو گئی۔


Share: